لاہور(خبر ایجنسیاں)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)نےپانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کیلئے سمری تیار کر لی، گورننگ باڈی سےمنظوری کے بعد نئے ٹیرف کا اطلاق ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق واسا کی جانب سےپانی فروخت کرنےوالی کمپنیوں سےانتہائی کم قیمت وصول کی جارہی ہےتاہم اب مینیجنگ ڈائریکٹرواسانےٹیرف میں اضافےکیلئےسمری تیارکر کےگورننگ باڈی کوارسال کردی ہے۔کمپنیوں سےاس وقت ایک لاکھ روپے فی کیوسک چارج کیا جارہا ہے جوفی لیٹر 0.002بنتا ہے تاہم نئے ٹیرف کے مطابق مقامی کمپنیوں سے جو قیمت وصول کی جائے گی اس کے مطابق تقریباً75پیسے فی لیٹر اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے چارج کیا جائے گا ۔ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے 20فیصد سیوریج چارجز بھی وصول کئے جائیں گے جبکہ عدم ادائیگی پر 10فیصد سر چارج عائد کیا جاسکے گا۔