وزیراعظم کے سامنے بھی اختیارات کا رونا رونے کیلیے میئر تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے بھی اختیارات کا رونا رونے کی تیاری کرلی ہے۔میئر کراچی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اجلاس ہے ۔میں نے کراچی کا مقدمہ لڑنے کی پٹیشن بنالی ہے، جو وزیر اعظم کو پیش کروں گا۔شہر کا سارا نظام میئر کے ماتحت آنے چاہئے۔فنڈز روجانے ، کچرا اٹھانے، کے فور پروجیکٹ سمیت کراچی کے تمام مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔پیپلز پارٹی نے 2 ڈسٹرکٹ لینے کیلئے کراچی کو تقسیم کیا۔آکٹرائے کی مد میں سالانہ کراچی کو 12 ارب ملنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کراچی والوں سے جھوٹے وعدے کیے۔یہ واحد وزیراعظم ہیں جو شہر کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے 2 بڑی سڑکیں اور 2 بڑے پل منظور کروا لئے ہیں، جن پر چند دنوں میں کام شروع کردیں گے۔ہم نے وزیر اعظم سے کراچی یونیورسٹی کیلئے خصوصی فنڈز مانگے ہیں، جب کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment