غیر قانونی تعمیرات سے تنگ لیاقت آباد کے مکین سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(نمائندہ خصوصی)لیاقت آباد ٹاؤن مین غیر قانونی تعمیرات کرانے پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے علی مہدی کاظمی کو عہدے سے ہٹانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور ایکشن کیلئے علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔غیرقانونی تعمیرات سے تنگ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا اور ڈائریکٹر کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔لیاقت آباد میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف علاقہ مکین میدان میں اتر آئے۔مکینوں نے بینرز پلے کارڈ اٹھائے سڑک پر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق مکینوں نے سندھی ہوٹل پر احتجاجا سڑک بند کردی،جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ شرکا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسر علی مہدی کاظمی کیخلاف نعرے بازی کی اور ڈی جی سے لیاقت آباد ٹاؤن کے ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی کو ہٹانے اور ان کی جگہ کوئی ایماندار افسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لیاقت آباد ٹاؤن کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران3 سو اکیس 21غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، جن میں زیادہ تر کثیر منزلہ بلڈنگز شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات میں گزشتہ عرصے میں اور موجودہ دور میں لیاقت آباد ٹاؤن کے ڈائریکٹر علی مہندی کاظمی ملوث ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اور علاقہ پولیس بھی ملوث ہے۔ایک غیر قانونی فلور کی تعمیر تینوں اداروں کے راشی افسران کو کم از کم 12لاکھ روپے سے زائد کی رقم دینے کے بعد کی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کو راشی افسران سے بچایا جائے اور ان کیخلاف تحقیقات کرکے کارروائی کرکے ٹاؤن کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment