قومی ادارہ امرض قلب میں دوسرے روز بھی نیب چھاپہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم نے دوسرے روز بھی قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپہ مارا۔ہفتے کے روز نیب کی 5 رکنی ٹیم نے جنرل اور پرائیویٹ او پی ڈی میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد سمیت تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ۔نیب قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خوردبرد کی تحقیقات کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے ملازمین اور ادویات وطبی سامان کی خریداری سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو کئی بار درخواستیں دی تھیں۔ اسپتال میں شام کی شفٹ میں ہونے والی پرائیویٹ او پی ڈی میں کنسلٹنٹس ہزاروں روپے فیس وصول کرتے ہیں ،جس کا بڑا حصہ ڈاکٹر وں کو دیا جاتا ہے ۔دریں اثنا مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب پر اگر نیب نے چھاپہ مارا ہے تو انہیں کچھ اطلاعات ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment