بلوچستان میں دیہاتیوں نے 3 مویشی چور مار ڈالے

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے لونی میں دیہاتیوں نے 3 مویشی چور مارڈالے، جبکہ فائرنگ کے تبالے میں 1 دیہاتی بھی جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنردکی عبدالناصر دوتانی کے مطابق گزشتہ روز چوروں نے 25 دنبے چوری کرکے لے جارہے تھے ،جس پر دیہاتیوں نےان کا تعاقب کیا ،اسی دوران فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ،جس کے دوران 3چور طورک ولد نعمت خان ،نادر ولد ہیبت خان اور رسول خان ولد سیداللہ خان اقوام مری سکنہ طور غر ہوسڑی ہلاک ہوگئے۔جبکہ چوروں کی فائرنگ سے دیہاتی دارو خان قوم شینواری بھی جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنردکی عبدالناصر دوتانی اور اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کی سربراہی میں لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کیں ،جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔

Comments (0)
Add Comment