اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب کی کامیابی

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں گنگال کلب نے یوتھ پاور کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے ہرادیا۔ این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک گنگال کلب کو 3-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں گنگال کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے فرحان نے دو گول جبکہ اسرار اور عمر نے ایک ایک گول کیا۔

Comments (0)
Add Comment