فلسطینی نوجوان نےچاقو گھونپ کر یہودی ماردیا

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں نوجوان فلسطینی نے چاقو گھونپ کر یہودی کو ماردیا، جواباً ایک اور اسرائیلی شہری نے اپنی پستول سے فائرنگ کرکے حملہ آور نوجوان کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک شاپنگ مال کے باہر 45 سالہ یہودی شہری پر چاقو کے وار کرنے کے بعد فرار ہو رہا تھا، تاہم موقع پر موجود دیگر پستول بردار یہودیوں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے فٹ پاتھ پر گھیرنے کے بعد فائرنگ کرکے مار ڈالا۔واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے 14فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مطابق صہیونی حکام نے 14فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ الکرامہ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا، گزشتہ ہفتے الکرامہ سے39ہزار فلسطینیوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment