کراچی(پ ر)ہزارہ قومی اتحاد چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ ، صادق تنولی ،کیپٹن (ر) یونس ، کاکا اورنگ زیب ، جاوید تنولی ، اور دیگر نے کہاہے کہ ڈیمز کو متنازع بنانے والے سیاست دانوں کے خلاف آرٹیکل 6کا استعمال وقت کی ضرورت بن گیا ہے ۔ ملک میں پانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے جس کیلئے بروقت فیصلے کی ضرورت ہے حکومت کو چاہئے کہ ڈیمز کے مخالف سیاست دانوں کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلائے۔