کراچی ( پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولانا تنویر لحق تھانوی اور صابر قریشی کی جانب سے مقامی ہال میں بیگم کلثوم نواز کے لئے تعزیتی اجلاس ہوا جس سے خطاب میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہاکہ مرحومہ بہادر خاتون تھی جو پرویز مشرف کی آمریت کے سامنے ڈٹی رہیں اور مشکل حالات میں بھی عوامی خدمت کو جاری رکھا ۔ صابر قریشی نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز ہمت اور صبرو برداشت کا پیکر تھی اس موقع پر پی پی رہنما ذوالفقار قائم خانی ، انتظار علی ، ارشد علی ، طارق محمود ، شیراز قریشی ، ودیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی ۔