کراچی (پ ر)پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری اطلاعات افضال احمد ، احمد فہیم عبدالصمد بلوچ، اسلم سومرو، طارق نعیم ، شیر افضل تنولی ، و دیگر نے شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے اور بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کتا مارمہم بند کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر بلدیات ، میئر کراچی وار چیئرمین ضلعی وسطی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر کتا مار مہم شروع کی جائے۔