شاہد مسعود کےوارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول ہوگئے۔پیر کوان کی گرفتاری کا امکان ہے۔شاہد مسعود نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا۔پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعودکی درخواست ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتاری کا امکان ہے۔ایف آئی اے ٹیم نے کیس سے متعلق تفتیش کا مواد اکٹھا کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment