لاہور میں گورنر ہاؤس کے دروازے کھل گئے-عوام کا رش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سیر کی۔وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔دروازے پر وقت سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صوبائی وزرامحمود الرشید اور فیاض الحسن چوہان بھی اس موقع پر گورنرہاؤس میں شہریوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔بڑی تعداد میں شہریوں نے گورنر ہاؤس کی سیر کی اور اہم مقامات دیکھے۔گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر سمیت بہت سی پُر کشش جگہیں ہیں۔ عوام نے بارہ دری، پہاڑی اور لان میں گہری دلچسپی لی اور تصاویر بنائیں۔ خواتین ، بچے اور بڑے گورنر ہاؤس کی سیر کر کے سب خوش دکھائی دیے۔شہریوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے گورنر ہاؤس کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔ فیملیز کی آمد کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ حکومتی اعلان کے مطابق گورنر ہاؤس ہر اتوار کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔مقررہ وقت سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونا شروع ہوئی جنہیں 10 بجتے ہی گورنر ہاؤس کے کشمیر روڈ کے گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔گورنر پنجاب کی ٹیم نے ٹویٹر پر گورنر ہاؤس آنے والے افراد کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے گورنر ہاؤس کی سیر کو آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment