افغانستان میں امن کے بغیرپاکستان میں امن ناممکن ہے-وزیرمملکت داخلہ

شبقدر(نمائندہ امت)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نےکہا ہے کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ سے دنیا کو مثبت پیغام گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں پر فخر ہے اور ایف سی کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے جب کہ ایف سی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment