صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو طلب کر لیا گیا، نو منتخب صدر عارف علوی خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام 4 بجے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ اور مسلح افواج کےسربراہان بھی صدر کا خطاب سنیں گے۔غیرملکی سفارتکاروں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد نئے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔اجلاس کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ۔

Comments (0)
Add Comment