ماسٹر پلان پروزیراعظم کابیان 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے-سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شہر کے ماسٹر پلان پر بیان 18ویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بنگالیوں کا دکھ ہوتا تو بنی گالا کے دروازے ان کے لیے کھول دیتے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج کراچی میں کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنا چاہیے تھی۔کراچی میں صفائی کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ کچھ روز پہلے چیف جسٹس نے کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کے بجائے پشاور کو کچرے سے صاف کریں۔

Comments (0)
Add Comment