اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وزیرِاعظم ہاؤس کی 102 قیمتی لگژری گاڑیوں کی آج نیلامی کے لئے بولی لگے گی ۔ ان گاڑیوں میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی۔نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994 سے 2016 ماڈل تک کی گاڑیاں ہیں۔ ان میں لینڈ کروزرز، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ نیلامی کے لیے رکھی گئی 33 گاڑیاں نئی ہیں۔قومی اخبارات میں ان گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اشتہار دیا جا چکا ہے۔