لاہور (خبر ایجنسیاں) نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد آج بروز پیر شام چار بجے ختم ہوجائے گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیرول میں مزید اضافے کیلئے تاحال کوئی درخواست نہیں دی ۔