صنعا (امت نیوز)یمنی شہر الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی بمباری سے 32 حوثی ہلاک ہوگئے۔حوثی باغیوں کا ایک ریڈیو اسٹیشن بھی تباہ کردیا گیا ،اس حملے میں4 افراد مارے گئے۔ صنعا کے جنوب میں جبل نہدین کے پہاڑی علاقے اور مشرق میں واقع ضلع نہم میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔سرکاری فوج اور عرب اتحاد کی فورسز کے الحدیدہ شہر کے جنوبی حصوں کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی حوثی نگرانوں اور عسکری قیادت نے حدیدہ شہر کے بینکوں سے بھاری رقوم بکتر بند گاڑیوں میں بھر کر صنعاء پہنچا دی ہیں ۔دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے جازان کی طرف بیلسٹک میزائل داغا ،جسے میزائل شکن دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔