امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا

لاہور(امت نیوز) امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امپائر علیم ڈار نے ڈٰیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اْٹھایا ہے۔علیم ڈار نے کہا کہ یہ ڈیمز ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ڈیمز فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 6 جولائی سے اب تک مختلف بینکوں کے اکاؤئنٹس میں ایک ارب 98 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار866 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment