طالبان نے باد غیس پولیس کا کمانڈر مارڈالا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان سے جھڑپوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کےآپریشن کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔باد غیس صوبے کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔بادغیس صوبے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کے حملے میں صوبائی ریزرو پولیس کے کمانڈر عبدلحکیم مودودی 4اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں،پیر کو پولیس نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ طالبان کے ایک گروپ نےہرات صوبہ کے باڈر پر افغان سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں مزید 4اہلکار جان بحق ہو گئے۔پولیس ترجمان نغیب امینی کے مطابق اس جھڑپ میں طالبان کا بھی بڑا نقصان ہو اہے ان کے مطابق 22کے قریب طالبان بمبار اور16دیگر مارے گئے ہیں جبکہ کئی کمانڈرز زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Comments (0)
Add Comment