منگھٹ طوفان سے جنوبی چین میں تباہی-4ہلاک

بیجنگ(امت نیوز/خبر ایجنسیاں ) انتہائی طاقتور سمندری طوفان منگ کھٹ فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد جنوبی چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔طوفان منگھٹ جنوبی چین سے ٹکرا گیا ۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبہ گوانگڈانگ کے ساحل سے ٹکرانے طوفان منگھٹ کے ٹکرانے کے باعث مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین افراد کی ہلاکت درخت گرنے سے ہوئی ۔ جب ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاک ہوا ۔طوفان کے بعد مینان اور گوانگڈانگ اورمینان صوبے سے 25 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق 200کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور شدید بارشوں نے چین کے جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بل بورڈز بھی سڑکوں پر گر گئے ۔اس سے پہلے طوفان نے شمالی فلپائن میں شدید تباہی مچائی جہاں ہلاکتوں کی تعداد 64 سے زائد تک پہنچ گئی ، بعض علاقوں میں 12 فٹ تک پانی جمع ہے، ہانگ کانگ میں بھی لوگوں کو طوفانی ہواوں اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ۔ چینی میڈیا نے منگھٹ کو طوفانوں کا بادشاہ کا نام دے دیا۔طوفان گوئی زو، چونگ کنگ میں بھی اپنا اثر دکھائے گا۔ حکام کے مطابق فلپائن کے بعد چین میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان منگ کھٹ کا زور (آج )منگل کی شام تک کم ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment