کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے غیر قانونی طورپر ایران کے راستےیورپ جانے کی کوشش میں 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جواد خان نے بتایا کہ مذکورہ افراد بس میں سامان رکھنے کے حصے میں خفیہ طور پر سوار تھے۔ایف آئی اے نے میاں غنڈی کے مقام پر بس کو روکا جس کے بعد غیر قانونی طورپر جانے والے افراد کو حراست میں لے لیا ۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔