حیدر آباد مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کیس سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی علاقے یو سی بارچانی کے 6 دیہات میں ایڈزکیس سامنے آئے ہیں، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوآرڈیننر ایڈز کنٹرول پروگرام اسد کھتری کے مطابق 31 اگست سے 6 ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی اسکریننگ کی ہے، جن میں سے مزید 22 کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے،جبکہ علاقہ مکینوں نے مزید افرادکی اسکریننگ کا مطالبہ کیا ہے۔