6نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیر بھر میں ہڑتال

لاہور(نمائندہ امت) بھارتی فوج کی جانب سےکلگام میں 6کشمیریوں کوشہید کئےجانےکیخلاف وادی کےمختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال ہوئی اورزبردست احتجاجی مظاہرےکئے گئے۔سری نگر، پلوامہ، بانڈی پورہ، بانہال،جموں اوردیگر علاقوں میں ہڑتال کےدوران تمام کاروباری مراکز، پٹرول پمپ اوربینک بندرہے۔تعلیمی ادارےبھی بندرکھےگئےاور موبائل،انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔مختلف علاقوں میں ہونےوالی جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئےہیں۔ حریت کانفرنس کےقائدین سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیٰسین ملک نےنہتےکشمیریوں کےقتل کی مذمت کی اوران کی قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ہڑتال کی وجہ سےسڑکوں پرٹریفک بھی معطل رہی۔مظاہروں کےدوران کشمیری عوام اسلام، آزادی اور پاکستان کےحق میں نعرےبازی کرتےرہے۔احتجاجی ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری قائدسیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کی جانب سے دی گئی تھی۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کی طرف سےضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک نوجوان کودوران حراست تشدد کانشانہ بناکرشدیدزخمی کئےجانےکےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرےہوئے۔کشمیریوں کاکہناہےکہ بھارتی پولیس نے رواں ماہ کی 6تاریخ کوفیروزاحمدحجام نامی نوجوان کوگرفتارکرکے اس کوشدیدتشدد کا نشانہ بنایاجس دوران اس کا گلا ایک طرف سےکٹ گیاہےاوروہ سرینگر کےصدرہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناتھاکہ فیروزاحمدبےقصورہےاور اس کوبلاجوازتشددکا نشانہ بنایا گیاہے۔ مظاہرین نےہاتھوں میں پلے کارڈ زاٹھا رکھےتھےجن پر” فیروزکو انصاف دو“ اور”قصور واروں کوسزا دو “جیسےنعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نےآزادی کےحق میں اور بھارت کےخلاف نعرے بلند کئے۔ادھرشہید ہونے والے 6 نوجوانوں کوحریت رہنماؤں کی طرف سےخراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔حریت قائدین سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق،محمد یٰسین ملک، سیدہ آسیہ اندرابی ودیگرنےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ ہم ان بہادر سپوتوں کوسلام پیش کرتےہیں جنہوں نےایک عظیم مقصد کیلئےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔جموں کشمیرسالویشن مومنٹ کےچیئرمین ظفراکبر بٹ نے نوجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہاکہ شہداء کی قربانیوں سےہمارے کندھوں پریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہےکہ ہم ان کےمشن کوآگےبڑھائیں اور ان کی قربانیوں کی ہرصورت میں حفاظت کریں۔

Comments (0)
Add Comment