محصورین مشرقی پاکستان کو پاسپورٹ جاری کیے جائیں- آفاق احمد

کراچی(پ ر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بنگالیوں و دیگر غیر ملکیوں کو شہریت دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب اپوزیشن لیڈر نہیں، وزیر اعظم پاکستان ہیں۔انہیں کوئی بھی بات کرنے سے پہلے ناصرف سوچنا سمجھنا چاہئے بلکہ انہیں زمینی حقائق کا بھی ادراک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت کے سب سے بڑے حقدار محصورین مشرقی پاکستان ہیں، جو بنگلہ دیشی کیمپوں میں آج تک پاکستان بچانے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔وزیراعظم محصورین مشرقی پاکستان کو پاسپورٹ جاری کریں۔

Comments (0)
Add Comment