کراچی (پ ر) سابق صدر مملکت کے دور عجلت میں کئے جانے والے فیصلوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، تاکہ اقربا پرستی کے تحت ہوئے اقدامات کا تدارک ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سوک سوسائٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شاہد حسین نے کی۔ اجلاس میں سابق صدر ممنون حسین کی جانب سے خلاف قانون وفاقی اردو یونیورسٹی میں سینیٹ اراکین اور وائس چانسلر کے تقرر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور جامعہ سینیٹ میں بیشتر اراکین کی نااہلیت کو نظر انداز کیا گیا اور اس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقربا پروری پر مبنی فیصلوں کی چھان بین کے لئے اعلیٰ مشاورتی کمیشن تشکیل دیا جائے ۔