کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ اورینٹل عربک ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر علامہ محمداسماعیل حنفی سینئر نے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے اساتذہ کی ترقی کا معاملہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے ۔فوری طور پر محکمہ جاتی ترقی کا اجلاس(ڈی پی سی) منعقد کیا جائے تاکہ کراچی کے اساتذہ کی ہونے والی حق تلفی کا ازالہ ہو سکے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر اسکولز کراچی حامد کریم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حامد کریم نے اپنے دور میں اساتذہ کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں۔چند تعلیم دشمن عناصر مذموم مقاصد کے لیے حامد کریم کو بلیک میل کر رہے ہیں۔اجلاس میں علامہ غلام حسن لغاری، علامہ محمد قاسم لاکھو، مفتی آصف اقبال، مفتی اسحاق ارشد، علامہ الیاس زاہدی، قاری رحیم بخش، علامہ عبدالحمید عثمانی، حافظ در محمد بلوچ، قاری غلام یاسین، ڈاکٹر سعید احمد صدیقی علامہ راشد قادری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔