کراچی(بزنس رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے قوم کو حوصلہ دیا ہے۔عوام نئی حکومت کی کھل کر حمایت کریں اور مسائل کے حل کے لیے مہلت دیں۔گورنر ہاؤسز قومی ورثہ ہیں۔ نیشنل میوزیم کی موجودگی میں گورنر ہاؤس کو میوزیم نہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے جسٹس (ر) حاذق الخیری کی زیر صدارت ”نومنتخب حکومت، چیلنجز اور توقعات“ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی۔مقررین میں میجرجنرل (ر) سکندر حیات، پروفیسر تنویر خالد ، پروفیسر خالدہ غوث ، حاذق الخیری، ڈاکٹر ابوبکر شیخ، کموڈور (ر) سدید انور ملک ، ڈاکٹر رضوانہ انصاری، کرنل (ر) مختار احمد بٹ، صفیہ ملک ، جسٹس (ر) ضیا پرویز، خورشید ہاشمی ، پروفیسر محمد رفیع، ابن الحسن رضوی، شمیم کاظمی، پروفیسرڈاکٹر اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا۔