کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک والجماعت بلال سیلم قادری نے کہا ہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری گوہر نایاب تھے۔ ان کی دینی و سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ وہ ایک نڈر سیاستدان اور حق گو خطیب تھے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین کے لئے وقف کر دی تھی۔ ان کے دوسرے عرس پر قادری ہاؤس میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم تمام عمر نظام مصطفی کے داعی رہے اور اس حوالے سے دینی و قومی تحریکوں میں مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ تحفظ ختم نبوت بل کے حوالے سے ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔