کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی ایس111کے سابق صدر خان محمد تنولی اور شوکت ضیا کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی قل کے سلسلے میں ہزارہ کالونی جمہوریہ کا لونی اور عمر فاروقی کالونی کے افراد نے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جس میں پی ایس 111 کے سابق جنرل سیکریٹری فراز تنولی، ملک چن زیب، حنیف خان، قاضی زاہد، حاجی پرویز تنولی، عارف کیانی اور انور نیازی سمیت علاقے مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خان محمد تنولی نے کہا کہ آمریت کے سامنے کلثوم نواز کو ہم سلام عقیدت پیش کر تے ہیں بعد ازاں مرحومہ کے در جات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔