رپورٹ نہ بھجوانے پر نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف سیفٹی اسٹینڈرڈ پر پورا نہ اترنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی نااہلی سے معذور ہونے والے 8 سالہ عمر کے معاملے پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے کے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سے مرمت و حفاظتی اقدامات کے ناکام وناکافی انتظامات بالخصوص ہائی ٹینشن لائن کے باعث پیش آنے والے واقعہ کی وجوہات سے متعلق رپورٹ فوری طور پر فیکس کے ذریعے طلب کی،تاہم کے الیکٹرک نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ضمن میں کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی غفلت سے متعلق رپورٹ مقرر وقت تک جمع کروائی ،جس پر گزشتہ روز نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف سیفٹی اسٹینڈرڈ پر پورا نہ اترنے پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی پر نوٹس جاری کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment