عاشورہ کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 برس نہیں سنی گئی۔ واوڈا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی۔وزیراعظم عمران خان نے اقدام اُٹھالیا ہے۔ بغیر کام کیے 35 ارب روپے اکاؤنٹ میں آنے والی خبریں جلد سامنے آئیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے اندر ملک توڑنے کی سازش ہوئی تھی، اسی کے تحت ن لیگ، پی پی نے بلیک منی کو وائٹ بنایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment