ترقیاتی اخراجات پر2 کھرب 46 کروڑ اخراجات کا تخمینہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے جاری مالی سال2018.19کےآئندہ 9 ماہ کا بجٹ پیر کو منظوری کیلئے سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔مجموعی غیر ترقیاتی اخراجا ت کا تخمینہ6 کھرب40کروڑ،مجموعی ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ2کھرب 46ارب 43کروڑ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے سابق دور حکومت میں مئی 2018 میں رواں مالی سال کے لئے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ کا بجٹ پیش کیا تھا۔ اس ضمن میں یکم جولائی سے 30ستمبر تک پہلی سہہ ماہی کیلئے273 ارب61کروڑ کے اخراجات کی منظوری لی گئی تھی۔باقی 9ماہ کے اخراجات کی منظوری کیلئے بجٹ پیر کو پیش کیا گیا ۔آئندہ 9ماہ کے لئے تنخواہوں،پنشن ادائیگی سمیت تمام غیر ترقیاتی محصولاتی اخراجات کی مد میں 5کھرب 79کروڑ 92لاکھ 79ہزارغیر ترقیاتی محصولاتی اخراجات کی مد میں 20ارب 47کروڑ 50 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔9ماہ کیلئے صوبائی اے ڈی پی کی مد میں 172 ارب 50 کروڑ روپے اور ضلعی اے ڈی پی کے27 ارب 50کروڑ روپے کے اخراجات پیش کئے گئے ہیں۔ان میں بیرونی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لئے35ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے اور وفاقی فنڈ نگ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے 11 ارب 26 کروڑ 26لاکھ روپے کے اخراجات شامل ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment