کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین نے خاموش احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی شہر کے حوالے سے نعرے درج تھے کراچی کو پانی دو، اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کا خاتمہ کرو درج تھے۔ احتجاج کے دوران وہ اسپیکرکے ڈائس کے سامنے گئے اس کے بعد پورے ایوان کا چکر لگایا اور آخر میں اپنے نشستوں پر دوبارہ بیٹھ کر احتجاج کرتے رہے ۔ ایم کیوایم کے ارکان کی قیادت محمد حسین کررہے تھے ۔ اپوزیشن کے دیگر ارکان نے ایم کیوایم کے اراکین کا ساتھ نہیں دیا۔