حسین و حسن نواز منی ٹریل ثابت کریں- مشرف کی سمری نہ لانے کا کہہ دیا- فروغ نسیم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہےکہ کرپشن کے ذریعے بیرون ممالک منتقل کی گئی دولت واپس لانے کے لیے قانون بنا لیا ہے۔ نواز شریف اور بچوں کے مقدمے میں حسین اور حسن نواز کو منی ٹریل ثابت کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کام ناجائز اثاثے کی صرف نشان دہی کرنا ہوتا ہے۔ مزید کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ۔اٹھارویں ترمیم قائم رہے گی۔ ججز اور افواج کو احتساب کے دائرے میں ہرگز نہیں لایا جاسکتا۔سابق فوجی آمر سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہدایت دے چکا ہوں کہ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی سمری یا چیز میرے پاس نہ لائی جائے، وزیراعظم کو بھی اس بارے آگاہ کر چکا ہوں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف مقدمہ پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment