اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹسز واپس لیتے ہوئے مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔سوموار کے روز الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف این اے جہلم 63، این اے 162 ساہیوال اوراین اے 120 لاہور میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس محمد رضا کی سر براہی میں دو رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ عمران کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ان نوٹسز کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا اور اب یہ بے سود ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ نوٹسز واپس لئے جائیں ۔الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کر تے ہوئے نوٹس واپس لے لئے ۔