سکھر ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی اطلاع دینے والا ذہنی معذور نکلا

سکھر (نمائندہ امت) سکھر ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی اطلاع دینے والا بچہ ذہنی معذور نکلا۔ 12 سالہ حسنین نے اپنی ماں کے موبائل فون سے کال کی تھی۔ شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 15 پولیس مددگار سینٹر سکھر پر کال کرکے ایئرپورٹ کو مبینہ دھماکے سے اڑا دینے کی ملنے والی کال پر پولیس نے فوری طور پر ایئرپورٹ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور کراچی جانے والی فلائٹ پی کے 595 جو کہ تیار تھی مسافروں کو جہاز سے اتار کر مکمل طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیک کیا اور سکھر ایئرپورٹ کے علاقہ کی جامہ تلاشی لی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کال کرنے والا 12سالہ بچہ جس کا نام حسنین بتایا جاتا ہے اور اس نے اپنی والدہ کے موبائل سے کال کی تھی۔ پولیس نے اس کو اپنی حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ بچہ باگڑ جی کا رہائشی ہے اور آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں ،پولیس نے اس کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment