کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں واقع گڈز کمپنی کے دفتر پر 4 مسلح ملزمان نے دھاوا بولتے ہوئے پونے 13 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔تفصیلات کے مطا بق سائٹ بی کے علاقے غنی چورنگی پر واقع الصدیق گڈز کمپنی کے دفتر میں منگل کی صبح 11بجے 4مسلح ملزمان داخل ہوئے اور دفتر میں موجود 12لاکھ 70ہزار روپے نقد چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور شواہد حاصل کیے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرانسپورٹر رقم جمع کروانے دفتر آئے تھے اور ملزمان نے ٹھیک اسی وقت واردات کی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔