پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پربھرتیوں کا فیصلہ

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری دی گئی اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 6891 ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے بھرتی ہونیوالوں میں 2967خواتین میڈیکل آفیسرز 3924میڈیکل آفیسرز شامل ہیں 3872آسامیوں پر بھرتی کے لیے اکتوبر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیجیں گے۔

Comments (0)
Add Comment