شہریوں سےکروڑوں کا فراڈ کرنےوالاکمپنی مالک گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل پولیس نے سستی موٹرسائیکل اسکیم کے نام پر شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنے والی کمپنی کے مالک ارشد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ایک کمپنی کھولی تھی اورشہریوں کو لالچ دیا کہ نئی موٹر سائیکل صرف 25ہزار روپے میں دی جائے گی اور ایک ممبر کو مزید 3ممبر بنوانے پر موٹر سائیکل ملےگی اس لالچ میں ملزم نے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورےاور کمپنی بند کر کے فرار ہو گیا تھا ۔ ملزم سے تفتیش کی جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment