نوشہرہ میں نہر سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد

رسالپور (نامہ نگار )نوشہرہ میں مصری بانڈہ غفور آباد نہر سے 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو نہر میں پھینکا گیا تھا ایس ایچ او مصری بانڈہ سید اسماعیل شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ لاش کے خدوخال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی عمر 35سال، رنگ گندمی تھا، ایک ہاتھ میں کالا دھاگہ اور دوسرے ہاتھ میں پیتل کا کڑا پہنے ہوئے تھی۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے ٹی ایم اے اکوڑہ خٹک کی مدد سے لاش کو لاوارث قرار دے کر دفنادیا۔مصری بانڈہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment