لاہور(امت نیوز )سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا۔ ناصر درانی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پریہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس سے قبل ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔