قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او کیخلاف نیب میں درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی اے کے سابق سی ای او کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرمشرف رسول سیان کیخلاف نیب میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ، درخواست پی آئی اےکےافسرارشد سندھو نےدائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشرف رسول سیان نے پی آئی اے کے وسائل کو تباہ کیا اور اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا ، مشرف رسول سیان نے قومی ایئرلائن کو16کروڑروپے کا نقصان پہنچایا ، مشرف رسول سیان کی کرپشن آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق سی ای او مشرف رسول سیان سے تمام رقوم واپس نکلوائی جائیں۔

Comments (0)
Add Comment