سرینگر(این این آئی)سرینگر میں محرم الحرام کے ایک جلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے جس میں نوجوانوں کو 22سالہ معروف نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر آج کا کربلا ہے اور کشمیر کا ہر دن یوم عاشور ہے ۔