قومی کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ شیڈول پر تحفظات ظاہر کر دیئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں کے لئے ٹورنامنٹ کے قوانین یکساں ہونے چاہیں اور یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچوں کے لئے ابوظہبی جانا ہوگا۔سرفراز احمد نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ٹیم کو دبئی میں تمام میچ کھیلانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔دبئی کے گرم ترین موسم میں پاک بھارت ٹکر کے لئے اسٹیج تیار ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوہلی ورلڈ کلاس میچ ونر ہیں۔ ان کی عدم موجودگی سے فرق ضرور پڑے گا، حالانکہ بھارت کے پاس کئی اور اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستان میچ میں 4فاسٹ بولروں کے ساتھ اترنے کی تیاریاں کررہا ہے، لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر کی بولنگ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment