کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے دل کھول کر ڈیم کے لیے عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا اور ڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ڈیم کو بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شہر قائد سے بھی ڈیم فنڈز کی درخواست کی۔وزیر اعظم کی اپیل پر اہل کراچی نے بھر پور تعاون کیا اور ڈیم کے لیےعطیات دینے میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔