زمین ڈاٹ کام کے تحت دبئی میں کامیاب پراپرٹی شو-17ہزار افراد کی شرکت

کراچی (بزنس رپورٹر) زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو دبئی کا انعقاد ،دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کیا گیا ، نمائش میں لاہور ، کراچی، اسلام آباد ، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور گوادر سمیت ملک بھر سے 60سے زائد اسٹالز لگائے گئے ۔اس ایونٹ کے سب سے بڑے اسپانسرز پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دومعروف نام ایٹین اور گرین ارتھ ہیں ، نمائش میں 17ہزار لوگ شریک ہوئے ۔ ایونٹ کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او مردان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ انہوں نے پاکستان پراپرٹی شو کا دورہ بھی کیا ۔ زمین ڈاٹ کام کے برانڈ ایمبیڈر فنکار فواد خان نے بھی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ایونٹ کے دوسرے دن پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی انہوں نے سی ای او زمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان کے ہمراہ ایونٹ کادورہ کای اور پاکستان پراپرٹی شو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر ذیشان علی خان نے کامیاب شو پر اظہار تشکرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ نومبر میں ملتان میں بھی پراپرٹی ایکسپوکا انعقاد کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment