پشاور(نمائندہ امت)رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مرکز ی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش جو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں فور ی طور اس کا نوٹس لے اور وہاں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے چونکہ سعودی عرب میں محنت کش مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کے لیے وہاں رزق حلال کمارہے ہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار اداکر رہے ہیں اور یہ بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کووہاں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔