ٹیکس کا بوجھ صرف امیروں پر ڈالا-وزیرخزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہا ہے کہ ٹیکس کا بوجھ صرف امیروں پرڈالا ہے، تمام چیزوں کے نتائج سامنے میں وقت لگے گا، ہم نے صاحب ثروت لوگوں پر زیادہ بوجھ ڈالا ہے، خسارے کوقرضہ لےکرپورا کیا جارہا ہے اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے بھی قرضے لیے جارہے تھے۔ بجٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیلری کلاس کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس 25 فیصد کردیا ہے اور نان سیلری کلاس کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس 29 فیصد ہے، نان فائلرز گاڑی اور پراپرٹی خرید سکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ حکمرانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، تمام اقدامات کے نتائج آنے میں تھوڑا وقت لگےگا، امید ہے بند فیکٹریاں جلد چلنی ہونا شروع ہوجائیں گی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا تخمینہ 18 سے 21 ارب ڈالرز ہے اور گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالرز تھا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیزی سے گررہے ہیں، ٹیکس ریفارمز کمیشن کی تجاویز سے اصلاحات کا آغاز کریں گے، برآمدکنندگان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment