تحریک لبیک نےضمنی انتخابات کیلئے 22امیدوارمیدان میں اتاردیئے

لاہور(امت نیوز)تحریک لبیک پاکستان نےضمنی الیکشن 2018 میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 22 امیدوارمیدان میں اتاردیئے ، قومی اسمبلی کے11 ،پنجاب اسمبلی کے لیے 7اورسندھ اسمبلی کے لیے 4امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک کی طرف سے این اے53 اسلام آباد سے عبدالحفیظ گجر، این اے56 اٹک سے پیر سید فیصل محمود شاہ، این اے60 راولپنڈی سے راجہ زاہد عقیل، این اے 63 راولپنڈی سے قربان علی، این اے65 چکوال سے میجر محمد یعقوب سیفی، این اے69 گجرات سے راجہ سلامت علی، این اے 103 فیصل آباد سے منظور حسین، این اے 124 لاہور سے سلیمان اقبال سہگل، این اے 131 لاہور سے رانا عمر شہزاد، این اے 243 کراچی سے سید نواز الھدیٰ اور این اے 247 کراچی سے محمد سہیل صدیقی امیدوار ہیں ۔صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی پی3 اٹک سے محمد مشتاق علی ایڈووکیٹ، پی پی27 جہلم سے محمد نوید شہزاد، پی پی165 لاہور سے امجد نعیم سیفی، پی پی 222 ملتان سے قاری محمد قاسم، پی پی 261 رحیم یار خان سے چوہدری افتخار حسین، پی پی272 مظفر گڑھ سے ملک محمد ابراہیم، پی پی292 ڈیرہ غازی خان سے میاں عبدالرحمن بودلہ، پی ایس30 خیرپور سے سید صفدر علی شاہ، پی ایس87 ملیر سے قربان علی، پی ایس 111 کراچی ساؤتھ سے سکندر اگر، پی کے78 پشاور سے مہد طارق اعوان شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment